ہومپاکستانآفتاب سلطان نئے چیئرمین نیب تعینات

آفتاب سلطان نئے چیئرمین نیب تعینات

حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے تھا وہ گریڈ 22 کے افسر تھے اور پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔

2013 کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے۔

چیئرمین نیب کے لئے پی پی پی نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام تجویز کیا تھا لیکن ان کی ریٹائرمنٹ کی دوسال کی مدت مکمل نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کی منظوری نہیں دی گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل