ہومپاکستانجھنگ: سابق ن لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ پر تشدد

جھنگ: سابق ن لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ پر تشدد

جھنگ میں نامعلوم افراد نے (ن) لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار بلوچ کو کار سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، آئی جی کے حکم پر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم افراد نے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار بلوچ کا راستہ روکا اور انہیں کار سے اتار کر زدوکوب کیا اور ڈنڈے بھی برسائے۔ ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، ساتھ مغلظات بکتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ پنجاب پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق آئی جی آفس نے ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے، ڈی پی او جھنگ نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل