ہومپاکستانپنجاب کابینہ کے 60 ارکان نے حلف اٹھالیا

پنجاب کابینہ کے 60 ارکان نے حلف اٹھالیا

پنجاب کابینہ کے 60 ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔

صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ 60 رکنی کابینہ میں 41 وزیر، پانچ نمائندہ خصوصی، پانچ مشیر، پانچ معاونین خصوصی جبکہ ایک سیاسی مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب شامل ہیں۔

عبوری وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل دی ہے کابینہ میں تین خواتین کو بھی حکومت کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل