ہومپاکستانکراچی گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا

کراچی گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا

کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈکوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر شہید ہو گئے جب کہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل