ہومانٹرنیشنلخانہ کعبہ کے گرد موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

خانہ کعبہ کے گرد موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

خانہ کعبہ کے گرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وائرس کے باعث لگائی گئیں تھی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب عازمین کعبتہ اللہ کو چھو سکیں گے، حجراسود کو بوسہ دے سکیں گے اور حطیم میں داخل ہوسکیں گے۔ رکاوٹیں ہٹنے کے بعد عازمین کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کو چھو کر دعائیں کی اور نماز اور نوافل بھی ادا کئے۔

خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے حکم پر ہٹایا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل