ہومپاکستانپاکستان کی اسرائیلی آبادکاروں کی مسجد اقصی کے احاطہ میں دھاوا بولنے...

پاکستان کی اسرائیلی آبادکاروں کی مسجد اقصی کے احاطہ میں دھاوا بولنے پر سخت مذمت

پاکستان نے اسرائیلی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن میں دھاوا بولنے پر سخت مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اشتعال انگیز اقدام سے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کیا گیا، اسرائیلی جارحیت خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔

غزہ پر 3 دن کے دوران اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید اور 360 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل