ہومپاکستانوزیراعظم پاکستان اور قطری امیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم پاکستان اور قطری امیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، قطر میں موجود 2 لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر دونوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل