ہومانٹرنیشنلمقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا محرم کے جلوس پر تشدد

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا محرم کے جلوس پر تشدد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے جلوس پر پابندی عائد کردی، بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔

قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ سرینگر سمیت دیگر شہروں میں سڑکوں کو خار دار تار لگا کر بند کردیا ہے۔

محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والوں کو بھارتی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور وادی میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دی گئیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل