ہومپاکستانلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا ہے۔

پاک فوج میں دو اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی گئیں ہیں، موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا جبکہ ملڑی سیکرٹری پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملڑی سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل