ہومتازہ ترینکراچی: شدید بارشوں کے باعث انٹر کا آج ہونے والا پرچہ ملتوی

کراچی: شدید بارشوں کے باعث انٹر کا آج ہونے والا پرچہ ملتوی

شدید بارشوں کے پیشِ نظر انٹر بورڈ نے آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے۔

اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور تمام عملی امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ملتوی پرچوں میں آرٹس ریگولر،پرائیویٹ کے اسلامک ایجوکیشن، سوکس، اخلاقات کا پرچہ شامل ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس سال دوم کا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا۔

ملتوی شدہ پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر طے شدہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لیے کالجوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل