ہومانٹرنیشنلایران سونے کے زیورات بنانے والی مشینیں برآمد کرنے لگا

ایران سونے کے زیورات بنانے والی مشینیں برآمد کرنے لگا

ایران سونے کے زیورات بنانے والی مشینیں برآمد کرنے لگا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران دنیا کے بیس سے زائد ملکوں کو زیورات بنانے والی مشینیں برآمد کر رہا ہے۔ ایران کے شہر مشہد میں سونے چاندی کے زیوارات کی آٹھ ویں نمائش کے موقع پر ایران کی وزارت صنعت و معدنیات کے نائب وزیر محمد مہدی برادران نے بتایا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہم زیورات کی تیاری میں استمعال ہونے والے مشینیں اور آلات مقامی سطح پر بنانے میں کامیاب رہے ہیں بلکہ دنیا کے ستائیس ممالک کو برآمد بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تیاری کردہ یہ مشینیں اور آلات ایسے غیر ملکی نمونوں کے مقابلے میں سستی اور بین الاقوامی معیاری کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج اس نمائش میں متعدد ایسی خواتین ڈیزائنرز موجود ہیں جنہوں نے زیوارات کی تیاری کے میدان میں عالمی سطح پر اپنا لوہا منوالیا ہے۔ محمد مہدی برادران نے مزید کہا کہ ایران اس وقت ان ممالک میں شامل ہے جو ننانوے فیصد خالص سونے کی سلاخیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کام بھی پہلی بار مشہد شہر میں انجام پایا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

114 تبصرے

  1. It is appropriate time to make some plans for the future and it’s time to be happy. I’ve read this post and if I could I wish to suggest you some interesting things or advice. Maybe you can write next articles referring to this article. I wish to read more things about it!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں