ہومانٹرنیشنلزمبابوے میں خشک سالی کی وجہ سے100 ہاتھی ہلاک

زمبابوے میں خشک سالی کی وجہ سے100 ہاتھی ہلاک

زمبابوے میں خشک سالی کی وجہ سے100 ہاتھی ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
براعظم افریقہ کے ملک زمبابوے کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں حالیہ ہفتوں میں خشک سالی کی وجہ سے کم از کم ١٠٠ ہاتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہاتھیوں کی لاشیں جنگلی حیات کے حکام اور تحفظ کے گروپوں کی طرف سے کی بیان کی جانے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور ال نینو موسمی رجحان کے اثرات کی سنگینی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کی مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں کیونکہ پیشں گوئی کے مطابق اس جنوبی افریقی ملک میں ہوانگے نیشنل پارک سمیت دیگر کچھ علاقوں میں گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر نے اسے ہاتھیوں اور دیگر جانوروں کے لیے ایک بحران قرار دیا ہے۔ زمبابوے نیشنل پارکس اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان تیناشے فاراو نے کہا کہ ال نینو پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے۔ ال نینو ایک قدرتی اور بار بار پیدا ہونے والا موسمی رجحان ہے، جو بحرالکاہل کے کچھ حصوں کو گرم کرتا ہے، جس سے دنیا بھر میں موسم متاثر ہوتا ہے۔

اگرچہ اس سال کے ال نینو کی وجہ سے حال ہی میں مشرقی افریقہ میں مہلک سیلاب آیا اور اس کی وجہ سے ہی جنوبی افریقہ میں اوسط سے کم بارش ہونے کی توقع ہے۔ یہ ال نینو رجحان پہلے ہی زمبابوے میں محسوس کیا جا چکا ہے، جہاں بارش کا موسم معمول سے ہفتوں بعد شروع ہوا۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ال نینو کو مضبوط بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں مزید شدید نتائج برآمد ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

372 تبصرے

  1. mexico pharmacy purple pharmacy mexico price list or mexico pharmacy
    http://nwspprs.com/?format=simple&action=shorturl&url=https://mexicanpharmacy1st.shop mexican pharmacy
    [url=https://via-midgard.com/index.php?do=away&url=mexicanpharmacy1st.shop]buying prescription drugs in mexico[/url] mexico pharmacies prescription drugs and [url=http://jzmetin.cn/bbs/home.php?mod=space&uid=349359]buying prescription drugs in mexico[/url] buying prescription drugs in mexico online

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں