ہومانٹرنیشنلاسپین نے ملک بھر میں ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگادی

اسپین نے ملک بھر میں ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگادی

اسپین نے ملک بھر میں ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگادی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آن لائن پلیٹ فارم پر بغیر اجازت کاپی رائٹ شدہ مواد شائع کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد ٹیلیگرام کی خدمات کو بند کرنے کا حکم دیا۔ اسپین کی قومی عدالت نے میڈیا کمپنیوں کی درخواست پر احتیاطی اقدام کے تحت ملک میں پیغام رسانی کے ایپ ٹیلی گرام کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اطلاع ہسپانوی میڈیا نے دی ہے۔
لا وانگارڈیا اخبار نے ہفتہ کے روز کہا کہ جج سانٹیاگو پیڈراز نے ہسپانوی میڈیا گروپس میڈیاسیٹ، ایٹریس میڈیا اور موویسٹار کی جانب سے آن لائن پلیٹ فارم پر بغیر اجازت کاپی رائٹ شدہ مواد شائع کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد ٹیلیگرام کی خدمات کو بند کرنے کا حکم دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات جاری رہنے کے دوران اسپین میں ٹیلی گرام معطل رہے گا اور نیٹ ورک آپریٹرز خدمات کو روکنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
تاہم لا وانگارڈیا اخبار نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ٹیلی گرام کی رسائی کو مکمل طور پر روکنا مشکل ہے۔ اسپوتنک کے نامہ نگار نے ہفتے کی شام کو بتایا کہ یہ ایپ اب بھی اسپین میں چل رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں