ہومپاکستانچچا اور بھتیجی ملک کو صوبائیت کی آگ میں لپیٹنا چاہتے ہیں،...

چچا اور بھتیجی ملک کو صوبائیت کی آگ میں لپیٹنا چاہتے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (صداۓ روس)
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیاسی فائدے کی خاطر صوبائی منافرت پھیلارہی ہے، چچا اور بھتیجی دونوں ملک کو صوبائیت کی آگ میں لپیٹنا چاہتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی پالیسیوں سے لگ رہا ہے کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا نہیں کسی اور ملک کا حصہ ہے، چچا وفاق میں خیبر پختونخوا کے حقوق پر سانپ بن کر بیٹھا ہے،صوبے کے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ہیں، چیف سیکرٹری کے معاملے پر بھی شہباز شریف کی شوبازیاں جاری ہے، گندھارا بل قومی اسمبلی میں پیش کرکے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، گندھارا تہذیب کے 80 فیصد آثار خیبر پختونخوا میں ہیں،اور گندھارا کوریڈور وفاقی حکومت بنارہی ہے ،18 ویں ترمیم کے بعد یہ صوبے کا حق ہے کہ اس پر قانون سازی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بشام واقعے پر بھی عطا تارڑ کے بیانات حیران کن ہیں، غیر ملکیوں کو سکیورٹی فراہم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، دوسری طرف مریم نواز بھی صوبائی منافرت میں کوئی کسر نہیں چھوڑرہی،مریم نواز نے تو دھاتی ڈور کی ذمہ داری بھی خیبرپختونخوا پر عائد کردی تھی ،یہ سارے وہ اقدامات ہے جو صوبائیت کو فروغ دے رہے ہیں،سیاسی انتقام اور صوبائی منافرت کی آگ پھیلی تو کسی کو بھی نہیں چھوڑے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں