ہومپاکستانبیرسٹرسیف نے فوج کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ اور کور کمانڈر کی...

بیرسٹرسیف نے فوج کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ اور کور کمانڈر کی افطار دعوت سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے

کراچی (صداۓ روس)
تحریک انصاف کے رہنما اورمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےبیرسٹرسیف نے فوج کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ اور کور کمانڈر کی افطار دعوت سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ، ہم انڈین فوج کے نہیں پاکستان فوج کے ہیڈکوارٹر زمیں گئے تھے، پاکستان کی فوج کے ساتھ ہمارا اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔خیبرپختونخوا کابینہ کی کور کمانڈر کے پاس افطاری کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، ہمیں کمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ الیون کور ہیڈکوارٹرز میں افطار اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کی دعوت دی گئی تھی، ہمیں بتایا گیا فوج نے سیکیورٹی کی بہتری کیلئے کیا اقدامات کیے اور آئندہ کیا اقدامات کیے جائیں گے ، بانی پی ٹی آئی کو کور کمانڈر کی افطار کی دعوت سے متعلق پہلے ہی بتادیا گیا تھا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی کو زہر دیا جارہا ہے تو ذمہ داران کو سزا دی جائے ، فوج کے چند افسران کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا اختلاف ہوسکتا ہے، ان افسران کا ہمارے رہنماؤں سے اختلاف ہوسکتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ پی ٹی آئی کا ادارے کے ساتھ تعلق خراب ہے ، نواز شریف اور مریم نواز نے جلسوں میں جرنیلوں کے نام لے کر اختلاف کیا تھا، ہم نے جلسوں میں الزامات ثبوت کے ساتھ لگائے ہیں، وزیراعظم کو فارم 47کا وزیراعظم مانتے ہیں اس کے باوجود وزیراعلیٰ نے ان سے ملاقات کی، ہمارے واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔ رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف بھی کہہ رہے ہیں تحریک انصاف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

173 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں