ہومتازہ ترینروس کے خلاف اب تک ناکامی ہی ہاتھ آئی ہے، یوکرینی...

روس کے خلاف اب تک ناکامی ہی ہاتھ آئی ہے، یوکرینی صدر کا اعتراف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایسے میں جبکہ ماسکو کے خلاف کیف کی موسم گرما کی جوابی کارروائیاں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ان کےملک کی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ موسم سرما اس جنگ کی صورتحال کو مزیدہ پیچدہ بنا دے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زلینسکی نے یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم کو جنگ کے نئے مرحلے کا سامنا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے- اس لئے کہ موسم سرما جنگ کے نئے مرحلے جیسا ہی ہے-یوکرین کے صدر نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحادیوں سے جن ہتھیاروں کی مانگ کی تھی وہ سب ہمیں موصول نہيں ہوئے ہیں، اور اس ملک کی فوجی طاقت کا محدود حجم، تیز رفتار پیش قدمی کی راہ میں رکاوٹ ہے-

ولادیمیر زلینسکی نے کہا کہ تیزی کے ساتھ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمارے پاس کافی تعداد میں فوجی نہیں ہیں لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہے کہ ہم تسلیم ہوجائیں اور جنگ روک دیں- ہمیں اپنے اقدامات پر اطمینان ہے اور ہم اس چیز کے لیے لڑ رہے ہیں جو ہماری ہے۔

یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کی فوج کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ مہینوں میں اس فوج کی مثبت کامیابیوں کا دعویٰ کیا اور کہا کہ یوکرین ایک مضبوط اور زیادہ مسلح دشمن کے خلاف بتدریج زمینی فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولبا نے بریسلز میں نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی، جس میں انہوں نے نیٹوکے بعض اتحادی ملکوں کی جانب سے، یوکرین کی حمایت کے لئے نئی تجاویز پیش کرنے کی بات کہی تاہم اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں-

یوکرین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیٹو کے ممالک یہ بات جانتے ہيں کہ اپنے تحفظ کے لئے اور اس لئے کہ ایسی صورت حال پیش نہ آجائے کہ جہاں نیٹو افواج لڑنے پر مجبور ہوجائيں، یوکرین کو یہ جنگ جیتنی ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں