کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

West Indies won West Indies won

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔ یہ اس میدان میں پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔