ہومتازہ ترینروس کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے تیار ہیں، نیٹو فوجی...

روس کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے تیار ہیں، نیٹو فوجی اتحاد

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ یوکرین میں کسی بھی ممکنہ روسی فوجی کارروائی کے خلاف متحد ہیں اور اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ کریملن کی طرف سے کیے گئے بہت سے سیکورٹی مطالبات کو سمجھنے کے لئے تیار ہیں. نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ وہ روس کے تحفظات کو سننے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے نیٹو کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اتحادیوں نے یوکرین کی سرحد پر اور اس کے اندر روس کی فوجی قلعہ بندی اور یورپ کی سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور روس نے اپیلوں کے باوجود اپنی فوجی تیاری اور دھمکی آمیز بیان بازی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جھڑپوں کا خطرہ موجود ہے اور روس کے حملہ آور مؤقف کے باعث یورپی سلامتی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ نیٹو ۔ روس کونسل 2019 کے بعد پہلی بار 12 جنوری کو بلائے گی، اسٹولٹن برگ نے کہا کہ امریکہ روس اجلاس 10 جنوری کو جبکہ عالمی سلامتی و تعاون تنظیم کا اجلاس 13 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہوگا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل