ہومتازہ ترینسوئفٹ تک رسائی روکی تو ہم یورپ کی تیل و گیس بند...

سوئفٹ تک رسائی روکی تو ہم یورپ کی تیل و گیس بند کردیں گے، روس

سوئفٹ تک رسائی روکی تو ہم یورپ کی تیل و گیس بند کردیں گے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئفٹ تک رسائی بند کی تو ہم یورپ کی تیل و گیس بند کردیں گے. روس کے وزیر خارجہ نے سوئفٹ سسٹم تک رسائی بند کیے جانے کو ماسکو کے ساتھ تعلقات توڑنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ سرگئی لاؤروف نے مغربی ملکوں کے ساتھ جاری کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی سفارت کاروں پر پابندیوں اور سوئفٹ سسٹم تک رسائی بند کرنا تعلقات کے منقطع کرنے کے مترادف ہے اور اس کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب روس کے ایک سینیٹر نے سوئفٹ سسٹم تک اپنے ملک کی رسائی بند کرنے کی یورپی دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سینیٹر نکولائی ژورا ولف نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئفٹ تک روس کی رسائی بند کرنے کے نتیجے میں یورپ کے لیے تیل اور گیس کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل