ہومانٹرنیشنلبھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب پر پابندی کا معاملہ عدالت...

بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب پر پابندی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب پر پابندی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب پر پابندی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا. کرناٹک کے ایک کالج میں حجاب پہننے پر پابندی سے متعلق تنازعہ عدالت میں پہنچ گیا ہے ۔پچھلے دنوں ایک کالج میں حجاب پر پابندی کا تنازعہ سرخیوں میں تھا جس کا باہمی طور پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔جس کے بعد ایک مسلم لڑکی نے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کالج اس کے اور دیگر مسلم طالبات کو داخلہ دینے سے انکار کر کے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ وہ حجاب پہنے ہوئے ہیں- درخواست گزار نے الزام لگایا کہ اڈوپی میں واقع گورنمنٹ پی یو کالج نے اسے اور دیگر مسلم طالبات کو اس بنیاد پر کلاس میں جانے سے روک دیا کہ وہ حجاب پہنتی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ کالج نے انہیں اپنے احاطے اور کلاسوں میں داخلے سے منع کرنا جاری رکھا ہے۔

ریشم نامی طالبہ نے ہائی کورٹ کے سامنے ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں کرناٹک کی حکومت جواب دہندگان میں سے ایک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل