ہومانٹرنیشنلایکواڈورمیں زمینی تودا گرنے سے 24 افراد ہلاک 48 زخمی

ایکواڈورمیں زمینی تودا گرنے سے 24 افراد ہلاک 48 زخمی

ایکواڈورمیں زمینی تودا گرنے سے 24 افراد ہلاک 48 زخمی

کوئٹو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایکواڈور میں زمینی تودا گرنے سے 24 افراد ہلاک 48 زخمی ہوگئے ہیں. ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں منگل کی دیر رات شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔ کوئٹو کے سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ تقریباً 24 گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ مکانات منہدم ہوئے اور کئی دیگر کو نقصان پہنچا۔ حکام نے 12 دیگر افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ عینی شاہد امیلدا پچوکا نے بتایا کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کا گھر ہل رہا ہے جیسے زلزلہ آیا ہو، اور پھر اچانک کیچڑ والا پانی دروازوں اور کھڑکیوں سے اندر آنے لگا.

امیلدا پچوکا جو کہ اس حادثہ کے عینی شاہد ہیں نے بتایا کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کا گھر ہل رہا ہے جیسے زلزلہ آیا ہو اور پھر اچانک کیچڑ والا پانی دروازوں اور کھڑکیوں سے اندر آنے لگا، اور اس نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل