ہومانٹرنیشنلتاریک میں پہلی بار سعودی عرب میں پہلے یوگا فیسٹیول کا انعقاد

تاریک میں پہلی بار سعودی عرب میں پہلے یوگا فیسٹیول کا انعقاد

تاریک میں پہلی بار سعودی عرب میں پہلے یوگا فیسٹیول کا انعقاد

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب میں پہلے یوگا فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے مملکت بھر سے گذشتہ روز ایک ہزار سے زائد افراد کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے جمعان پارک پہنچے ہوئے تھے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی یوگا کمیٹی کی سربراہی میں ہونے والے اس فیسٹیول میں 10 سے 60 سال کی عمر کے افراد نے مختلف قسم کی یوگا مشقوں سے آگاہی حاصل کی۔ تقریب کا آغاز جمعان پارک کے خوبصورت لان میں یوگا کلاسز سے ہوا۔ جس میں یوگا انسٹرکٹر مرلی کرشنن نے بڑی عمر کے افراد جب کہ سارہ العمودی نے بچوں کے لیے یوگا کی مشقوں میں قیادت کی۔

فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کو یوگا کی مشقیں کرنےکے علاوہ مختلف قسم کی پرفارمنس دیکھنے کا بھی موقع ملا۔ یہاں سعودی اور بین الاقوامی یوگا ماسٹرز اور انسٹرکٹرز نے مختلف کلاسز میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ پریکٹس کرائی۔فیسٹیول میں آنے والوں میں بہت سے افراد نے پارک میں درختوں کے سایہ میں آرام کرنے کا انتخاب کیا جہاں قالین، چٹائیاں اور تکیے فراہم کئے گئے تھے۔

اس موقع پر سعودی یوگا کمیٹی کی صدر نوف بنت محمد المروعی نے بتایا کہ وہ یہاں پر آنے والے پرجوش حاضرین کی تعداد اور ان کے مثبت ردعمل سے بہت خوش ہیں۔ نوف المروعی نے کہا کہ یوگا ایک ایسی تھراپی ہے جو عوام میں تیزی سے پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ یوگا تھراپی تندرستی برقرار رکھنے اور ایک حد تک صحت کے مسائل دور کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل