ہومانٹرنیشنلاسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل نسل پرست ملک ہے. انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ’نسل پرستی‘ کا مرتکب ہو رہا ہے اور برطانیہ سمیت مختلف ملکوں کو لازمی طور پر چاہیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تازہ ترین تنظیم بن چکی ہے، جس نے اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 211 صفحات پر مشتمل رپورٹ مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ’جھوٹی، تعصب پر مبنی اور یہودی مخالف ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلاپید نے انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم پر الزام لگایا ہے کہ وہ’دہشت گرد تنظیموں کے پھیلائے ہوئے جھوٹوں کا ذکر کر رہی ہے‘ اور’بنیاد پرست تنظیم بن گئی جو پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل