ہومانٹرنیشنلچین میں بس دھماکا، ایک شخص ہلاک، 42 زخمی

چین میں بس دھماکا، ایک شخص ہلاک، 42 زخمی

چین میں بس دھماکا، ایک شخص ہلاک، 42 زخمی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین میں بس دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 42 زخمی ہوئے ہیں. چین کے شمال مشرقی علاقے میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے۔ وائرل ہونے والی اِس وڈیو میں سڑک کے کنارے ایک بس کے ملبے اور اس کے بکھرے ہوئے شیشوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے بس میں دھماکے کی زوردار آواز سنی تاہم اس سے بس میں آگ نہیں لگی۔ مقامی پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق بس دھماکا آج بروز ہفتہ شام 6 بجے کے قریب صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس دھماکے میں دیگر 40 افراد کو معمولی زخمی آئے ہیں۔ اِسی واقعے کی ایک اور وڈیو میں دھماکے بعد کچھ لوگوں کو بس کے قریب سڑک پر بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل