ہومتازہ ترینروس کا خوف، برطانیہ نے فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

روس کا خوف، برطانیہ نے فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

روس کا خوف، برطانیہ نے فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ کی مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی نے کہا کہ برطانیہ یوکرین سے اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلائے گا اس خدشے کی وجہ سے کہ روس اپنے پڑوسی ملک یوکرین پرحملہ کر سکتا ہے۔ ہیپی نے بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے شو کو بتایا کہ اگر یوکرین میں کوئی تنازعہ ہوا تو وہاں برطانوی فوجی نہیں ہوں گے، انھیں واپس بلا لیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سب برطانوی فوجی یوکرین سے واپس ملک چلے جائیں گے.

برطانوی عہدیدار نے مزید کہا کہ انہوں نے برطانوی شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھی فوری طور پر یوکرین چھوڑ دیں، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ روس بغیر اطلاع کے حملہ کر سکتا ہے۔ جمعہ کے روز برطانیہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں. ہیپی نے کہا کہ برطانیہ کے انسٹرکٹرز اس وقت یوکرین میں اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کے استعمال کی تربیت فراہم کر رہے ہیں جو لندن نے گزشتہ ماہ کیف کو بھیجا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل