ہومتازہ ترینروس یوکرین تنازعہ، مشرق وسطی اور افریقہ میں روٹی کی قلت

روس یوکرین تنازعہ، مشرق وسطی اور افریقہ میں روٹی کی قلت

روس یوکرین تنازعہ، مشرق وسطی اور افریقہ میں روٹی کی قلت

ماسکو(صداۓ روس)
روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے مشرق وسطی اور افریقہ میں روٹی کی قلت ہو سکتی ہے. اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے 8 ممالک میں روٹی کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بات معیشت کے ماہرین نے بتائی ہے۔ عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ جن ممالک میں روٹی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے ان میں مراکش ، مصر ، لبنان ، یمن ، لیبیا ، ملائیشیا ، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

یمن اور لیبیا اپنی ضرورت کی بالترتیب %22 اور %43 گندم یوکرین نے درآمد کرتے ہیں۔ اسی طرح یوکرین نے 2020ء میں ملائیشیا ، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کو %20 سے زیادہ گندم فراہم کی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں گندم کی برآمدات کا ایک تہائی حصہ روس اور یوکرین کی طرف سے ہوتا ہے۔ ان برآمدات کا ایک بڑا حصہ مشرق وسطی جاتا ہے تا کہ تمام طبقوں تک روٹی کی رسائی رہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یوکرین کو “یورپ میں روٹی کی ٹوکری” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں گندم کی برآمدات میں اس کا حصہ %10 ہے۔ اسی طرح یوکرین اور روس ،،، مصر کو گندم برآمد کرنے والے مرکزی ممالک ہیں۔ مصر دنیا میں گندم درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل