ہومانٹرنیشنلیوکرین میں مارے جانے والے بھارتی طالب علم کی لاش بھارت پہنچ...

یوکرین میں مارے جانے والے بھارتی طالب علم کی لاش بھارت پہنچ گئی

یوکرین میں مارے جانے والے بھارتی طالب علم کی لاش بھارت پہنچ گئی

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین میں مارے جانے والے بھارتی طالب علم کی لاش بھارت پہنچ گئی ہے. اطلاعات کے مطابق نوین شیکھرپا گیانگودر کی لاش، جو یکم مارچ کو یوکرین کے کھارکوف میں گولی باری میں مارے گئے تھے، پیر کی صبح 3 بجے بنگلور پہنچی ہے۔ بیٹے کی لاش دیکھ کر والد شنکرپا تابوت سے لپٹ کر رونے لگے۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے سنبھالا۔ اس کے بعد لاش کو گاؤں لے جایا گیا، جہاں ویرا شیو روایت کے مطابق لاش کی پوجا کی گئی۔ لاش کو آخری رسومات کے لیے رکھا گیا ہے، جس کے بعد اسے طبی مطالعہ کے لیے داونگیرے کے ایس ایس اسپتال میں عطیہ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے بنگلورو ہوائی اڈے پر نوین کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔ نوین کے والد شنکرپا نے کہا کہ میرا بیٹا میڈیکل کے میدان میں کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کم از کم اس کے جسم کو میڈیکل کے دوسرے طلبہ پڑھائی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے بیٹے کی لاش طبی تحقیق کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 21 سالنوین شیکھرپا گیانگودر خارکیو نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کا طالب علم تھا۔ نوین، جو روسی حملے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہندوستان واپسی کا انتظار کر رہا تھا، کھانا خریدنے کے لیے دکان پر قطار میں کھڑا تھا، اس دوران فائرنگ سے وہ مارا گیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے نوین کے خاندان کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے اور خاندان کے ایک فرد کو نوکری دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل