ہومانٹرنیشنلنیٹو یوکرین کی جنگ میں پس پردہ شامل

نیٹو یوکرین کی جنگ میں پس پردہ شامل

نیٹو یوکرین کی جنگ میں پس پردہ شامل

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو یوکرین کی جنگ میں پس پردہ شامل ہے. نیٹو کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کی استقامت کو کم تصور کیا جس کی وجہ سے انہوں نے بہت بڑی غلطی کر دی۔ خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل نے برسلز میں نیٹو کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ روسی صدر نے یوکرین کی مزاحمت کو کم تصور کرکے یوکرین پر حملہ کر دیا جو بہت بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رہنما یوکرین کو اپنے دفاع کے لئے دی جانے والی امداد کا جائزہ لیں گے۔ اسی طرح نیٹو کے رہنماوں کے اجلاس میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج برسلز میں تین اجلاس ہونے والے ہیں ایک نیٹو کا، دوسرا گروپ-7 اور تیسرا یورپی یونین کا اور تینوں میں امریکا کے صدر جو بائیڈن بھی شرکت کریں گے اور تینوں اجلاس میں یوکرین کے بحران پر گفتگو ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ نیٹو براہ راست یوکرین کی فوجی مدد نہیں کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر اس نے یوکرین کی براہ راست مدد کی تو یہ جنگ بڑھ جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل