ہومانٹرنیشنلہندوستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے، نریندر...

ہندوستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے، نریندر مودی

ہندوستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے، نریندر مودی

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے. پانچ ریاستوں میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی بار ’’من کی بات‘‘ پروگرام کیا، جس میں نریندر مودی نے ہندوستان کی صلاحیتوں سے روشناس کرایا ہے۔ مودی نے کہا کہ کبھی ہندوستان سے برآمدات کا حجم 100 ارب، کبھی 150 ارب ہوتا تھا، آج ہندوستان 400 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان میں بنی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کی سپلائی چین روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے اور اس کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔ نریندر مودی نے ہندوستان میں آیورویدک ادویات کی پیداوار ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ روپے تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آیوش کے میدان میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس سے آج اپیل کی کہ وہ اپنے پورٹل میں نہ صرف انگریزی بلکہ اقوام متحدہ کی تمام تسلیم شدہ زبانوں میں بھی مواد ڈالیں تاکہ ہندوستانی علم اور مصنوعات دنیا کے گوشے گوشے میں چھا جائے۔

نریندر مودی نے کہا کہ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ صرف بڑے لوگ ہی حکومت کو مصنوعات بیچ سکتے ہیں، لیکن گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس پورٹل نے اسے بدل دیا ہے۔ یہ ایک نئے ہندوستان کی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ مودی نے پروگرام کے دوران کہا کہ ہمارے ملک نے 30 لاکھ کروڑ کی برآمد کی ہے جو تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ برآمدی ہدف ہندوستان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا میں ہندوستانی اشیاء کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ ایک زمانے میں ہندوستان سے برآمدات کا اعداد و شمار 100 ارب ہوتا تھا، کبھی 150 بلین تک لیکن آج بھارت 400 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ ہندوستان میں بنی اشیاء کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل