ہومپاکستانبیرونی طاقتیں حکومت ختم کرنا چاہتی ہیں، وزیراعظم عمران خان

بیرونی طاقتیں حکومت ختم کرنا چاہتی ہیں، وزیراعظم عمران خان

بیرونی طاقتیں حکومت ختم کرنا چاہتی ہیں، وزیراعظم عمران خان

ماسکو(صداۓ روس)
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد اپنے تاریخی جلسہ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں حکومت ختم کرنا چاہتی ہیں. وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور حکومت بدلنے کی کوشش باہر سے کی جارہی ہے۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے ‘امربالمعروف’ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے اپنی قوم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ جس طرح میری کال پر پاکستان کے ہر کونے سے آج یہاں آئے اور آج میں آپ سے اپنے دل کی باتیں کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم نے لکھی ہوئی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑی کم تقریر لکھتا ہوں لیکن کیونکہ بات ایسی ہے کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ میں جذبات میں آکر کوئی ایسی بات کردوں کہ اس سے ہماری خارجہ پالیسی پر اثر پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں ذمہ دار ہو کر بڑا سوچ کر یہ تقریر لکھی اور میں ایک ایک جملہ بتاتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو ہمارے پرانے لیڈر کے کرتوتوں کی وجہ سے دھمکیاں ملتی رہیں، ہمارے ملک کے اندر موجود اپنے لوگوں کی مدد سے حکومتیں تبدیل کی جاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جب ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کی کوشش کی، ان سے میرے بہت اختلافات ہوں گے لیکن مجھے اس کی خود داری ہمیشہ پسند تھی، تو فضل الرحمٰن اور بھگوڑا نواز شریف کی اس وقت کی پارٹیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے ٰخلاف تحریک چلائی اور آج جیسے حالات بنادیے گئے اور ان حالات کی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل