ہومتازہ ترینبابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والی ایشیائی کھلاڑی بن گئے۔
اس کے ساتھ وہ مجموعی طور پر صرف ایک اننگز کے فرق کے ساتھ کم سے کم اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ تیز ترین 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹر ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 81 اننگز میں یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جب بابر اعظم نے اپنی 82ویں اننگز میں 15واں رنز لیا تو اس وقت انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ واضح رہے کہ چار ہزار ون ڈے رنز بنانے والے بابر اعظم 15ویں کھلاڑی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے 110 اننگز کا سہارا لیا تھا۔ بابر اعظم کو 3 ہزار سے 4 ہزار رنز کرنے کےلیے صرف 14 اننگز کا سہارا لینا پڑا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل