ہومپاکستانپاکستان کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر ہمارے لئے انتہائی اہم...

پاکستان کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر ہمارے لئے انتہائی اہم کام ہے، روس

پاکستان کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر ہمارے لئے انتہائی اہم کام ہے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر ترجیحی کاموں میں شامل ہوگی۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بات چیت روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے درمیان چین کے شہر تونشی میں ہونے والی ملاقات کے فریم ورک کے ساتھ ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کثیر الضابطہ دو طرفہ تعامل کو فروغ دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ تجارتی ٹرن اوور میں اضافہ اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر سمیت توانائی کے شعبے میں متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کو ترجیحی کاموں کے طور پر تسلیم کیا گیا.

وزراء نے اجلاس میں بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین بحران کی صورتحال کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کے تسلسل کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے افغانستان میں تصفیہ کے موضوع پر بھی بات کی۔ یہ بات چیت روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے درمیان چین کے شہر تونشی میں ہونے والی ملاقات کے فریم ورک کے ساتھ ہوئی۔ روس نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کو ختم کرنے کے لئے شروع کی جانے والی پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ روس کے لئے انتہائی اہم ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل