ہومتازہ ترینیوکرینی پانیوں میں برطانوی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، روس...

یوکرینی پانیوں میں برطانوی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، روس کا اعلان

یوکرینی پانیوں میں برطانوی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، روس کا اعلان

ماسکو(صداۓ روس)
برطانیہ میں روس کے سفیر آندرے کیلن نے ایک انٹرویو میں کو بتایا ہے کہ برطانیہ کے توپ خانے اور اینٹی شپ سسٹمز، جن کا برطانیہ نے کیف کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، اگر یوکرین کو فراہم کیے گئے تو روسی فوجیوں کے لیے جائز اہداف بن جائیں گے۔ روس ان تمام چیزوں کو نشانہ بنائے گا جو یوکرین کی مدد کے لئے فراہم کیے گئے. روسی سفیر کے مطابق یوکرین کو تمام ہتھیاروں کی سپلائی غیر قانونی ہو رہی ہے، خاص طور پر جن کا تذکرہ برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام صورت حال کو مزید خراب کر رہے ہیں اور اسے مزید خونی بنا رہے ہیں۔ بظاہر یہ نئے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیار ہیں۔ روسی سفیر نے کہا کہ ایسی کسی بھی سرگرمی کو ہماری مسلح افواج دیکھیں گی اور جیسے ہی یہ یوکرینی حدود میں ظاہر هوں تو روسی فوج اس کو نشانہ بنائے گی۔ کیونکہ اگر یہ رسد یوکرین کی سرحد سے گزرتی ہے تو وہ روس کا ایک جائز ہدف ہوگا. “

روسی سفارت کار نے برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ احساس ہے کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں لندن کے خیالات فوجی نقطہ نظر سے یوکرین کی وزارت دفاع اور یوکرین کی قیادت فوجی امداد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یوکرینی افواج ابھی صرف بیرونی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ ازوف بٹالین ماریوپول کو آزاد کرنے والی ہے. حقیقت یہ ہے کہ عوامی ملیشیا فورسز کی لوگانسک کے علاقے میں پیش رفت جاری ہے. کیلن کی رائے میں یوکرین کے واقعات کے سلسلے میں برطانیہ کی حکومت کے اقدامات کا مقصد مزید کشیدگی کو بڑھانا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل