ہومکھیلیوکرین جنگ کی مذمت کرو ورنہ کھیلنے نہیں دیں گے، ومبلڈن ٹینس...

یوکرین جنگ کی مذمت کرو ورنہ کھیلنے نہیں دیں گے، ومبلڈن ٹینس انتظامیہ کا روسی کھلاڑیوں سے متعصب رویہ

یوکرینی-پانیوں-میں-برطانوی-بحری-جنگی-جہازوں-کو-نشانہ-بنائیں-گے،-روس-کا-اعلان-1000×600یوکرین جنگ کی مذمت کرو ورنہ کھیلنے نہیں دیں گے، ومبلڈن ٹینس انتظامیہ کا روسی کھلاڑیوں سے متعصب رویہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ میں روس کے سفیر آندرے کیلن نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ برطانیہ میں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے روس سے ٹینس کھلاڑیوں کو یوکرین میں خصوصی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ تمام کھلاڑی روسی فوجی آپریشن کی مذمت کریں بصورت دیگر انہیں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ روس سے متعلق ہر چیز پر انسانی ہمدردی، ثقافت اور کھیلوں میں پابندی لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ومبلڈن میں شرکت کے لیے ٹینس کے کھلاڑیوں کو کچھ کاغذات پر زبردستی دستخط کرنا ہوں گے جس میں یوکرین میں جاری روس کے آپریشن کی مذمت کرنی ہوگی، اور یہ تمام حدوں سے بالاتر ہے۔ سفیر کے مطابق برطانیہ میں ’ روس فوبیا‘ کے کیسز درج کیے جا رہے ہیں۔

سفیر کے مطابق مغربی ممالک کھیلوں کو بھی سیاسست کی نظر کر رہے ہیں اور روسی کھلاڑیوں سے انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے. دوسری جانب ایسی اطلاعات آ رہی ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر یوکرین شاید نیوٹرل (غیر جانبدار) ملک بننے کے لیے تیار ہو جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل