ہومتازہ ترینروس نے کیوبا کوانسانی بنیادوں پر20,000 ٹن گندم فراہم کی

روس نے کیوبا کوانسانی بنیادوں پر20,000 ٹن گندم فراہم کی

روس نے کیوبا کوانسانی بنیادوں پر20,000 ٹن گندم فراہم کی

ماسکو(صداۓ روس)
ہوانا میں روس کے سفیر آندرے گسکوف نے کہا کہ تقریباً 20,000 ٹن گندم کی ایک انسانی کھیپ روس سے کیوبا پہنچی ہے۔ سفارت کار نے کیوبا کی وزارت خوراک کی صنعت میں منعقدہ ایک تقریب میں بتایا کہ آج ہم 19,526 ٹن گندم کیوبا کے حوالے کر رہے ہیں۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ کھیپ اس جزیرے کو روسی حکومت کے ایک حکم نامے کے مطابق بھیجی گئی تھی، جسے گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا۔ ہم کیوبا کے لوگوں کی مدد کرتے رہتے ہیں، جنہیں غیر قانونی اور غیر انسانی امریکی ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ COVID-19 وبائی امراض کے دور میں بھی کیوبا کے لئے معاشی میں اضافہ ہوا.اس سے قبل جنوری میں ماسکو نے تقریباً 83 ٹن ادویات اور طبی سامان ہوانا پہنچایا۔ گزشتہ سال روس نے جزیرے پر مجموعی طور پر 170 ٹن انسانی امداد بھیجی تھی جس میں خوراک اور ادویات بھی شامل تھیں۔

ہوانا میں روسی سفیر نے مزید کہا کہ یہ انسانی امدادی کھیپ روسی حکومت کے ایک حکم نامے کے مطابق جزیرے پر بھیجی گئی تھی، جسے گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا. یاد رہے کیوبا روس کا ایک دوست ملک ہے جس کو امریکا کی پابندیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے. روس کی جانب سے اکثر کیوبا کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جاتی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل