ہومتازہ ترینروسی صدر کی مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پرمبارکباد

روسی صدر کی مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پرمبارکباد

روسی صدر کی مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پرمبارکباد

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر نے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پرمبارکباد دی ہے. اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدیم تہوار ہے اور ہر مسلمان کے لیے اہم ہے جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر آتا ہے. ماہ رمضان انسانی نظریات، تقویٰ اور صلہ رحمی کی علامت ہے، اور مومنوں کو اسلام کے ماخذ اور اعلیٰ اخلاقی رہنما اصولوں کی طرف متوجہ کرتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ روحانی اقدار پر بھروسہ کرتے ہوئے روسی مسلمان معاشرے میں بین النسلی امن اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، ثقافتی تنوع کے تحفظ اور ہمارے ملک کے ترجیحی مفادات کے تحفظ کے لیے قابل قدر شراکت کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل