ہومانٹرنیشنلچین میں 8 منزلہ عمارت گرگئی، درجنوں ہلاک

چین میں 8 منزلہ عمارت گرگئی، درجنوں ہلاک

چین میں 8 منزلہ عمارت گرگئی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین میں 8 منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاک ہو گئے ہیں. چین میں ایک 8 منزلہ عمارت کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ سی سی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چانگشا(Changsha) میں گرنے والی اس بلڈنگ میں کئی رہائشی فلیٹ، ایک ہوٹل اور ایک سینما تھا۔ ابھی تک اس 8 منزلہ عمارت کے گرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری تھا۔ عمارت کے گرنے سے ابھی تک 20 افراد لاپتہ بھی ہیں۔ پولیس نے ابھی تک مالی کمان سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چینی قومی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے امدادی کوششوں کے بعد اطلاع دی کہ چین کے شہر چانگشا میں 8 منزلہ عمارت کا بلاک گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل