ہومتازہ ترینیورپ کی اپنی کوئی آزاد خارجہ پالیسی نہیں، انحصار امریکا پر...

یورپ کی اپنی کوئی آزاد خارجہ پالیسی نہیں، انحصار امریکا پر ہے، روس

یورپ کی اپنی کوئی آزاد خارجہ پالیسی نہیں، انحصار امریکا پر ہے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الجزائر کے دورے کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین مکمل طور پر واشنگٹن کی پر انحصار کرتی ہے اور اس کی کوئی آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ لاوروف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ نہ بھولیں کہ وہ “یورپی یونین میں فوجی رہنما کے بجائے ایک اعلیٰ سفارت کار ہیں۔ انہوں نے کہا تاہم شاید جلد ہی ہم دیکھیں گے کہ یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کا یہ عہدہ ختم ہو جائے گا کیونکہ یورپی یونین کی تقریباً کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے اور وہ امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ طریقوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے.

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کے حوالے کرنے کے خیال کو چوری قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ الجزائر کو سمیٹتے ہوئے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ تجویز چوری ہے جسے وہ چھپانے کی کوشش بھی نہیں کر رہے۔ لاوروف نے افغانستان کے مرکزی بینک کے ذخائر کو منجمد کرنے پر مغرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک یہ رقم افغانوں کی ضروریات کے لیے مختص کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل