ہومپاکستانعمران خان نے پیٹرول غیرقانونی سستا کئے رکھا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے پیٹرول غیرقانونی سستا کئے رکھا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے پیٹرول غیرقانونی سستا کئے رکھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صداۓ روس)

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول پر غیرقانونی سستا کئے رکھا تھا. وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول پر غیرقانونی سبسڈی دےکر عوام کے ساتھ دھوکا کیا، اپنی شکست دیکھ کر معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران سابق حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے، موجودہ مہنگائی کےاعمال نامے دراصل عمران خان کی وجہ سے ہیں، ‏ہمارا فوکس صرف اور صرف مہنگائی کم کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر ہر جلسے میں استعمال ہو رہا ہے، عمران خان کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کررہے ہیں؟

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو سیالکوٹ میں جلسہ کرنے سے نہیں روکا، تحریک انصاف والے پریس کانفرنس میں بھی جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں آرہا ہوں، آپ کو روک کون رہا ہے؟ آپ کو جلسوں کے لیے کون روک رہا ہے؟ ہم آپ کی تقریریوں سے نہیں ڈرتے، آپ کی نفرت انگیز تقاریر کا فائدہ ہمیں ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل