ہومانٹرنیشنلروسی گیس کا استعمال نہیں روک سکتے، ترکی

روسی گیس کا استعمال نہیں روک سکتے، ترکی

روسی گیس کا استعمال نہیں روک سکتے، ترکی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انقرہ روس سے قدرتی گیس کی سپلائی ترک کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے انقرہ میں ترک نوجوانوں کے ساتھ ایک ملاقات میں زور دیا کہ “ہم اپنی قدرتی گیس کے حجم کا 50 فیصد روس سے وصول کرتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک اسٹریٹجک مسئلہ ہے، اور یہ ایک اسٹریٹجک تعلق ہے۔ ہم [روس کے ساتھ] تعلقات نہیں منقطع کر سکتے،” ترک حکام پہلے بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ روس سے گیس کی سپلائی ترک کرنا ناممکن ہے۔

یاد رہے مارچ کے آخر میں، ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے نوٹ کیا کہ ترکی مختصر مدت کے تناظر میں روسی گیس کی سپلائی کو مسترد کرنے سے قاصر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انقرہ دیگر ممالک سے توانائی پر انحصار کم کرنے کے لیے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونباس جمہوریہ کی امداد کی درخواست کے جواب میں یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔ جس کے جواب میں مغرب نے روس کے خلاف بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر دیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل