ہومانٹرنیشنلپانی کا بدترین بحران سر اٹھا رہا ہے اقوام متحدہ کا سخت...

پانی کا بدترین بحران سر اٹھا رہا ہے اقوام متحدہ کا سخت انتباہ

پانی کا بدترین بحران سر اٹھا رہا ہے اقوام متحدہ کا سخت انتباہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ نے سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کا بدترین بحران سر اٹھا رہا ہے. اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ دنیا میں قریب 2 ارب 20 کروڑ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔انہوں نےکہا کہ دنیا میں ہر تین میں ایک سے زیادہ فرد یعنی قریب 2 ارب 20 کروڑ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گوٹیرس نے جکارتا میں ایک اجلاس میں کہا کہ دنیا میں 2.2 ارب افراد کی صاف پانی تک رسائی نہیں ہے جبکہ 88 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کے پاس پینے کے پانی کی بنیادی خدمات تک موجود نہیں ہیں۔

انہوں نےکہا کہ دنیا میں 4 ارب 20 کروڑ افراد صفائی کی محفوظ سہولت کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے اس اجلاس میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سنہ 2030 تک صحت کے سبھی مراکز میں صاف پانی اور صفائی کی سہولتیں مہیاں ہونگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل