ہومانٹرنیشنلپولینڈ جرمنی سے سخت مایوس ہوا، پولش صدر

پولینڈ جرمنی سے سخت مایوس ہوا، پولش صدر

پولینڈ جرمنی سے سخت مایوس ہوا، پولش صدر

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک)
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا نے جرمنی کے ڈائی ویلٹ اخبار کو بتایا کہ وارسا کی جانب سے یوکرین کو بھاری ساز و سامان بھیجنے کے لیے اپنا ذخیرہ ختم کرنے کے بعد جرمنی پولینڈ کو جنگی ٹینکوں کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔ ڈوڈا نے کہا کہ پولینڈ نے کیف کو “بڑی تعداد میں ٹینک” فراہم کرنے کے لیے اپنے ذخیرے کا استعمال کر کے اپنی فوجی صلاحیت کو “کمزور” کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وارسا کو خاص طور پر نیٹو اور برلن سے حمایت کی توقع تھی۔ صدر نے وضاحت کی کہ پولینڈ کے زیادہ تر ٹینک جرمن ساختہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل برلن نے یوکرین کو فراہم کیے گئے فوجی ہارڈ ویئر کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ڈوڈا نے اخبار کو بتایا کہ جرمنی نے یہ ٹینک ہمارے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ جبکہ تاحال جرمنی نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا اور ہم اس سے بہت مایوس ہیں. پولش صدر نے برلن کو یوکرین کی حمایت کے لیے مزید کام نہ کرنے پر بھی سرزنش کی۔

پولش رہنما کے مطابق سب سے پہلے خود جرمنی کو یوکرین کی مدد کرنی چاہیے۔ یوکرین کو فوری طور پر اس مدد کی ضرورت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پولینڈ نے بھاری سامان کی فراہمی کے ساتھ قدم اٹھایا کیونکہ دیگر ممالک اس طرح کے وعدے کرنے سے گریزاں تھے۔ صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ پولش ٹینک کتنے یوکرین بھیجے گئے ہیں اور کب ترسیل ہوئی ہے۔ برلن نے ابھی تک ڈوڈا کے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل