ہومتازہ ترینصدر پوتن نے ماسکو کے ملٹری ہسپتال میں زخمی روسی فوجیوں کی...

صدر پوتن نے ماسکو کے ملٹری ہسپتال میں زخمی روسی فوجیوں کی عیادت کی

صدر پوتن نے ماسکو کے ملٹری ہسپتال میں زخمی روسی فوجیوں کی عیادت کی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں مینڈریک سینٹرل ملٹری کلینیکل ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں زخمی ہونے والے روسی فوجیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو بھی تھے۔ اس دورے کی فوٹیج کریملن کے ٹیلی گرام چینل پر شائع کی گئی۔ اس ویڈیو میں روسی صدر اور وزیر کو میڈیکل گاؤن میں وارڈ میں سے ایک میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے زیر علاج فوجیوں سے بات کی۔ قبل ازیں کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر “خصوصی فوجی آپریشن کے دوران زخمی ہونے والوں کے لیے فراہم کردہ حالات کے موضوع میں مسلسل دلچسپی لیتے ہیں اور جنگ کے حوالے سے ساری صورت حال کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں۔” پیسکوف نے یہ بھی بتایا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ روسی صدر کے شیڈول میں روسی فوجیوں کے لیے ذاتی طور پر جانا اور اپنے آپ کو حالات سے واقف کرنا شامل ہیں.

یاد رہے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 24 فروری کو اعلان کیا کہ دونباس جمہوریہ کے سربراہان کی درخواست کے جواب میں انہوں نے خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی رہنما نے زور دے کر کہا کہ ماسکو کا یوکرین کے علاقوں پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس آپریشن کا مقصد یوکرین کی تخریب کاری کو روکنا اور اسے غیر فوجی بنانا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل