ہومتازہ ترینروسی تیل کی چین اور بھارت کو سپلائی میں ریکارڈ اضافہ

روسی تیل کی چین اور بھارت کو سپلائی میں ریکارڈ اضافہ

روسی تیل کی چین اور بھارت کو سپلائی میں ریکارڈ اضافہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی تیل کی چین اور بھارت میں سپلائی میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے. یورپ کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد ماسکو نے چین اور ہندوستان کو اپنے تیل کی سپلائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے چین اور ہندوستان کے لئے تیل کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ روسی تیل کی درآمدات کا بائیکاٹ کئے جانے کے مسئلے پر یورپی ملکوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب یوکرین جنگ اور روسی تیل کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد یورپی منڈیوں میں ایشیائی ملکوں سے تیل کی خریداری میں اضافہ ہو گیا اور اس سلسلے میں رقابت بھی شروع ہو گئی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سستے دام روسی تیل کی فراہمی سے ہندوستان کو روسی تیل کی درآمدات میں ترغیب بھی ملی ہے جیسا کہ اپریل میں روس ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا جبکہ مارچ کے مہینے تک ہندوستان کو تیل کی برآمدات میں روس کا شمار دسویں نمبر پر ہوتا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چین نے بھی روسی تیل کی خریداری اور اس کی درآمدات میں اضافہ کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل