ہومتازہ ترینیوکرین میں جاری فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے، روس

یوکرین میں جاری فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے، روس

یوکرین میں جاری فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فرانس کے TF1 ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین میں جو خصوصی فوجی آپریشن کر رہا ہے وہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ روس کے اعلیٰ سفارت کار نے زور دے کر کہا کہ یوکرین میں روس لوگوں اور روسی زبان کی حفاظت کر رہا ہے، جسے سابق یوکرینی صدر پیوتر پوروشینکو اور موجودہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ماتحت یوکرین کی حکومتوں کی طرف سے براہ راست امتیازی سلوک اور جارحیت کا نشانہ بنایا گیا. یہ ہی وجہ ہے کہ روس یوکرین کو نیو نازیوں سے بچا رہا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ جہاں تک روس کے فوجی آپریشن کا تعلق ہے،تو یہ مکمل منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، مغرب نے یوکرین کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی وعدوں کو پامال کیا اور روس کے مطالبات پر کان نہیں دھرا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فوجی آپریشن ناگزیر تھا۔ ہم طویل عرصے سے مغرب کے ساتھ بات چیت سے قیام امن تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ روسی عہدیدار کے مطابق روس نے راتوں رات اپنی سلامتی کے لیے خطرے کا اعلان نہیں کیا، وہ کئی سالوں سے مغرب سے مطالبہ کر رہا تھا کہ وہ یوکرین کو “روس مخالف” نہ بنائے، اور یوکرین کی سرزمین سے روسی ریاست کے لیے فوجی خطرہ پیدا نہ کرے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل