ہومانٹرنیشنلموسمیاتی تبدیلی، بھارت کو پانی کا بحران گھیرنے لگا

موسمیاتی تبدیلی، بھارت کو پانی کا بحران گھیرنے لگا

موسمیاتی تبدیلی، بھارت کو پانی کا بحران گھیرنے لگا

دہلی (انٹرنیشنل)
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بھارت میں پانی کا بحران آ رہا ہے. اس بحران کے سبب دنیا کا دوسرا آبادی کے لہٰذ سے بڑا ملک شدید متاثر ہوسکتا ہے. آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت کو ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ موسمیاتی تبدیلی نے اس مسئلے کو مزید سنگین کردیا ہے۔ ملک میں پانی کی کمی کی وجہ سے بیشتر کسان اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور ہیں اور نئے کام کی تلاش میں شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔ اس سنگین صورتِ حال کے پیشِ نظر بھارت میں خواتین کا ایک گروپ پانی کی کمی پورا کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیان واقعے بندل کھنڈ خطے میں ‘جل سہیلی’ کے نام سے خواتین کا ایک گروپ علاقے میں پانی کی کمی پورا کرنے کا کام کر رہا ہے۔ ببیتا راجپوت اس گروپ کی ایک رکن ہیں جنہوں نے تین سال قبل ایک ہزار خواتین پر مشتمل گروپ ‘جل سہیلی’ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل