ہومانٹرنیشنلایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہو گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں سے بننے والے سیلابی ریلے نے فارس کے شہر استہبان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، خشک سالی سے متاثرہ صوبے میں سیلابی کیفیت کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

گورنر فارس یوسف کاریگر کے مطابق رضا کاروں نے سیلابی صورتحال میں پھنسے 55 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل