ہومپاکستانآصف زرداری نے تاریخی کردار ادا کیا، وزیر اعظم

آصف زرداری نے تاریخی کردار ادا کیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ٹوئٹر پیغام جاری کیا ہے۔

شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا’۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے ۔جس پر میں چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں جناب آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل