ہومتازہ ترینیوکرین اور روس کے درمیان اجناس کی برآمدات کا معاہدہ طے

یوکرین اور روس کے درمیان اجناس کی برآمدات کا معاہدہ طے

یوکرین اور روس کے درمیان اجناس کی برآمدات کا معاہدہ طے

ماسکو(صداۓ روس)
استنبول میں ترکی، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بحیرہ اسود کے راستے یوکرین سے زرعی پیداوار برآمد کرنے کے لیے اناج کی راہداری بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دیے. رپورٹ کے مطابق کے مطابق معاہدے کے بعد یوکرین جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی غذائی بحران پر قابو پایا جا سکے گا۔ معاہدے کے لیے پچھلے دو ماہ سے مذاکرات جاری تھے اور نتیجے تک پہنچنے میں اقوام متحدہ اور ترکیہ سرگرم عمل رہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے مطابق معاہدے کے بعد یوکرین کی اجناس کی برآمدات بحال ہوجائیں گی جبکہ روسی اجناس اور فرٹیلائزز کی برآمدات سے بھی پابندی کا خاتمہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین یوکرینی بندرگاہوں، اوڈیسا، چرنومورسک اور یزنی سے اجناس برآمد کی جا سکیں گی اور معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ ایک کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کرے گا۔ دونوں ممالک نے اپنے وزرائے دفاع کو تقریب میں شرکت کے لیے بھیجا جہاں ترک صدر طیب اردوغان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ روس نے یوکرین کی بندرگاہوں کو سیل کر دیا تھا جس کے بعد ہزاروں ٹن اجناس کی بیرون ملک ترسیل رک گئی تھی اور غذائی بحران کا اندیشہ تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل