ہومپاکستانمنی لانڈرنگ کیس: عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

اس حوالےسے جج اعجاز اعوان نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش نہ ہوئے۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کی کمر میں شدید درد ہے، بذریعہ سڑک ڈاکٹر نے سفر کرنے سے منع کررکھا ہے جبکہ شہبازشریف خراب موسم کی وجہ سے نہیں آسکے۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف پر نہیں لیکن حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض ہے، ضمانت منظور ہوتے ہی انہوں نے پیش ہونا چھوڑ دیا۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بتایا کہ سلمان شہباز کے 19 بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ مل گیا 7 بینکس کا ریکارڈ آنا باقی ہے، سلمان شہباز کی جن جائیدادوں کا ریکارڈ مل گیا تھا وہ جمع کرا دیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواستوں کو منظور کر لیا اور دونوں ملزمان کو فرد جرم کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل